28 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںحکومت ہاکی کو فروغ دینے کیلئے بھر پور تعاون کرے گی، اسحاق...

حکومت ہاکی کو فروغ دینے کیلئے بھر پور تعاون کرے گی، اسحاق ڈار


کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی میں بہتری اور عالمی مقابلوں میں قومی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے بدھ کو اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہاکی کے کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ، اجلاس میں وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ، وزیر اطلاعات ، سیکرٹری آئی پی سی ، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور وزارت خارجہ و سمندر پار پاکستانیز کے علاوہ متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ قومی کھیل ہاکی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کمیٹی نے مختلف سطحوں پر ادارہ جاتی تعاون، پائیدار ترقی اور کھیل پر نئے سرے سے اجتماعی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات