یمن کی حوثی تنظیم انصار اللّٰہ نے بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے تجارتی بحری جہاز پر میزائل حملہ کردیا جس سے جہاز کے 4 ارکان ہلاک اور 15 لاپتہ ہوگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق حوثیوں نے بچ جانے والے کئی ارکان کو اغوا کرلیا جبکہ 6 افراد کو بچالیا گیا ہے۔
حوثیوں کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بحری جہاز ’ایٹرنٹی سی‘ پر بیلسٹک اور کروز میزائل داغے گئے ہیں جس سے بحری جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور بعد ازاں جہاز مکمل طور پر سمندر میں ڈوب گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لائبیریا کا پرچم بردار یونانی کمپنی کا کارگو جہاز اسرائیلی بندرگاہ ایلات کی طرف جارہا تھا۔