26 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومانٹرٹینمنٹحمیرہ اصغر کے والدین کے ساتھ تعلقات کیسے تھے؟ زندگی میں دیے...

حمیرہ اصغر کے والدین کے ساتھ تعلقات کیسے تھے؟ زندگی میں دیے گئے انٹریو میں اداکارہ کا انکشاف


—فائل فوٹو 

پاکستان کی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی خبر سنتے ہی جہاں شوبز انڈسٹری اور ان کے مداح غم میں مبتلا ہیں وہیں اداکارہ کے ماضی میں دیے گئے متعدد انٹرویوز بھی وائرل ہیں۔

اپنے شوق اور پسندیدہ شعبے میں کام کرنے کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہونے والی اداکارہ کا آج سے دو سال قبل نجی یوٹیوب چینل کو دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اس انٹریو میں میں انہیں اپنے کیریئر کے آغاز اور والدین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے اس انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں نے تھیٹر سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، تقریباً 6 سال تھیٹر میں کام کرنے کے بعد میں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔

اداکارہ نے خاندان سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ میرے خاندان میں سب افراد ڈاکٹرز ہیں، میں نے بطور پیشہ اداکاری کو چنا، میں شروع سے ہی اپنے شوق سے متعلق ایک واضح ذہنیت رکھتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوق کے لیے کراچی شہر آ چکی ہوں مگر میں پھر بھی اپنے والدین کے ساتھ رابطے میں رہتی ہوں، والدین کو معلوم ہوتا ہے کہ میں کہاں آ رہی ہوں، کہاں جا رہی ہوں، کس ڈرامے میں اداکاری کر رہی ہوں۔

اداکارہ کا انٹرویو میں بتانا تھا کہ میں نہیں چاہتی کہ کچھ بھی والدین کی مرضی کے خلاف کروں، میں سب کچھ والدین کو بتا کر کرتی ہوں۔ کسی بھی کام کے لیے خاندان کی سپورٹ بہت ضروری ہوتی ہے، میری والدہ نے کبھی مجھے آرٹ سے نہیں روکا تھا، والدہ کو میرے تھیٹر  ڈراموں کا علم تھا، وہ مجھے میرے ڈراموں پر سراہتی تھیں۔

حمیرہ اصغر کا بتانا تھا کہ میرے لیے شوبز میں آنے کا شروع کا وقت مشکل تھا، مگر جب والدین نے دیکھا کہ مجھ میں آرٹ سے متعلق صلاحیتیں موجود ہیں اور میں اچھا کام کر رہی ہوں اور ساتھ میں اچھا پڑھ بھی رہی ہوں تو والدین نے سوچا کہ جب اچھا کام کر رہی ہے بچی تو ہم کیوں اسے روکیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات