27 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومانٹرٹینمنٹحمیرا اصغر کا پرانا انٹرویو وائرل، شوبز انڈسٹری سے متعلق ہوشربا انکشافات...

حمیرا اصغر کا پرانا انٹرویو وائرل، شوبز انڈسٹری سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آگئے


حمیرا اصغر — فائل فوٹو

پاکستانی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین اور شوبز انڈسٹری کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کی لاش کراچی کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا رہا ہے کہ یہ تقریباً 6 ماہ پرانی لاش ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

اداکارہ کی موت کے بعد ان کے پرانے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل ویڈیو کلپ معروف کامیڈین و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ سے ہے، جس میں حمیرا اصغر نے شوبز انڈسٹری کے تلخ حقیقت سے متعلق دل دہلا دینے والا اعتراف کیا تھا۔

شوبز انڈسٹری کی ناپسندیدہ چیز سے متعلق سوال پر انہوں نے ایک لفظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہ ’منافقت ‘۔

انہوں نے اپنے جواب کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شوبز میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو بہت منافق ہیں، لیکن شوبز اور فیشن انڈسٹری میں مجھے کچھ ایسے لوگ بھی ملے ہیں جن کے نام میں پہلے بھی لے چکی ہوں جو منافق نہیں ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جن سے مل کر واقعی خوشی ہوتی ہے، ان کی صحبت میں سکون ملتا ہے، ان کے چہروں پر جھوٹی مسکراہٹ نہیں ہوتی۔ وہ ذہنی و جذباتی طور پر بہت مضبوط ہیں جبکہ انڈسٹری میں کئی لوگ جھوٹی خوشامد بھی کرتے ہیں میں نے بھی ان کے جیسا بننے کی کوشش کی، ضرورت پڑنے پر ماسک بھی پہن لیا لیکن میں نہیں سمجھتی کہ میں ان کے جیسے کبھی بن سکوں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا ہے کہ لاش کا ابتدائی معائنہ کیا گیا ہے، لاش ڈی کمپوز کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاش اس قابل نہیں کہ اس سے وجہ موت بتائی جا سکے، وجہ موت جاننے کے لیے ڈی این اے و کیمیکل ایگزیمن کے لیے سیمپل لیے ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا ہے کہ سیمپل کے ایگزیمن کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، ابتدائی طور پر وجہ موت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات