28 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحماس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مشروط طور پر رضامند

حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مشروط طور پر رضامند


—فائل فوٹو

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قطر میں ہونے والے مذاکرات میں 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی مشروط رہائی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی کے لیے قطر میں اسرائیل حماس بالواسطہ مذاکرات کے دوران حماس 10 یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہے۔

حماس کے رہنما طاہرالنون نے مذاکرات پر پیشرفت کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے رُکنے اور بلارکاوٹ امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 10 یرغمالی رہا کریں گے۔

طاہر النون نے کہا کہ ہم نے غزہ عوام کی حفاظت، نسل کشی رکوانے، امداد کی باعزت فراہمی کے لیے لچک دکھائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری لچک کا مظاہرہ جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے ہے اور جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج کا انخلا یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم دوسرے مرحلے کے مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات