لاہور:
فاسٹ بولر حسن علی نے اپنے انٹرویو میں کرکٹ کیریئر کے دوران انتہائی یادگار لمحے سے متعلق بھی بات کی ہے۔
حسن علی نے حال ہی میں انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز پایا۔
انہوں نے کہا کہ کیریئر کی ایک بڑی کامیابی ڈربی شائر کے خلاف ملی جو زندگی کا یادگار لمحہ ہے، ڈربی شائر مکی آرتھر کی ٹیم ہے جو ہمارے پسندیدہ کوچ ہیں۔
حسن علی نے کہا کہ بعض اوقات آپ خواب دیکھتے ہیں کہ کبھی ہیٹ ٹرک ہو جائے تو میرے لیے وہی لمحہ تھا۔
فاسٹ بولر نے بتایا کہ جب لگاتار 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور ٹیل اینڈرز کریز پر آئے تو مجھے لگا کہ یہ بہترین موقع ہے، تیسری گیند فل رکھی جس پر بیٹسمین حیران رہ گیا اور وکٹ مل گئی، اس وقت میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔