بھارت میں خاتون ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو باپ نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔
بھارتی شہر گروگرام میں ریاستی سطح کی ٹینس کھلاڑی رادھیکا مرچنٹ کو اس کے والد نے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاستی سطح پر کئی اعزازات حاصل کرنے والی معروف ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو آج صبح اس کے گھر پر مبینہ طور پر اس کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاتون ٹینس کھلاڑی کے والد نے اپنی بیٹی پر لگاتار تین گولیاں چلائیں۔ ٹینس کھلاڑی کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا ریوالور بھی مکان سے برآمد کر لیا گیا ہے۔