28 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبنگال ٹائیگر کا شکار، پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مہارت اور صلاحیت کو...

بنگال ٹائیگر کا شکار، پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مہارت اور صلاحیت کو آزمانا شروع کردیا، کراچی میں کیمپ کا آغاز


کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنگال ٹائیگر کو اس کے ہوم گرائونڈ پر شکار کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مہارت اور صلاحیت کو آزمانا شروع کردیا،بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل میچوں کی تیاریوں کے لئےپاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بدھ سےنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگیاپندرہ رکنی ٹیم کے علاوہ بابر اعظم، محمد رضوان،نسیم شاہ،محمد وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی پاکستان ٹیم کے ساتھ پریکٹس کی۔پی سی بی نے ان پانچ کھلاڑیوں کو خاص طور پر پریکٹس کے لئے مدعو کیا ہوا ہے۔ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور دیگر کوچز نے ان کھلاڑیوں کے ساتھ بھی کام کیا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نےمختلف گروپس میں ٹریننگ کی ۔ فلڈ لائٹس میں شروع ہونیوالا پریکٹس سیشن رات 11 بجے تک جاری رہا۔قبل ازیں کراچی کے ہوٹل میں کیمپ کے آغاز پرپاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی طرف سے ٹیم ڈنر کا اہتمام کیا۔ ٹیم ڈنر میں کوچز سمیت وائٹ بال کیمپ کے کھلاڑیوں کی شرکت کی۔ٹیم ڈنر سےقبل کھلاڑیوں اور کوچز نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرکا کی جانب سے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔پاکستان ٹیم کو جوائن کرنے والے نئے سپورٹ اسٹاف کو خوش آمدید کہا گیا اور ان کا تعارف کرایا گیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 20 سے 24 جولائی تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان،نسیم شاہ،محمد وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات