یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللّٰہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر کے راستے اسرائیل تک اشیا کی ترسیل نہیں ہونے دیں گے۔
اپنے بیان میں عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا کہ کسی کمپنی کو اسرائیل تک تجارتی سامان نہیں پہنچانے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل جانے والے جہازوں پر بحیرہ احمر، خلیج عدن اور بحیرہ عرب کے راستوں پر ہماری پابندی برقرار ہے۔
عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت رُکنے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔