26 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبابر اعظم کو بطور اوپنر ہی دیکھ رہے ہیں: ہیڈ کوچ مائیک...

بابر اعظم کو بطور اوپنر ہی دیکھ رہے ہیں: ہیڈ کوچ مائیک ہیسن


مائیک ہیسن اور بابر اعظم—فائل فوٹوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سے وکٹ کیپنگ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، انہیں بطور اوپنر ہی دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ٹیم میں جگہ بنائیں گے تو صائم یا فخر کے ساتھ کھیلیں گے، کسی بیٹر کو یہ نہیں کہا کہ 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم ٹی20 میں پیچھے ہیں تو اس کی وجہ ہماری بیٹنگ ہے، ماڈرن ڈے کرکٹ میں آپ کو تیز کھیلنا ہوتا ہے، ٹی20 کرکٹ کے سلسلے میں کیمپ لگایا گیا ہے، کچھ چیزوں پر ہم کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک ہفتے تک ہمارا کیمپ جاری رہے گا۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ حسن علی ویسٹ انڈیز میں ہمارے ساتھ ہوں گے، وہ بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، فاسٹ بولرز کی غیر موجودگی میں ہم نے دوسروں کو موقع دیا ہے، ایسے کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دیا جائے گا جو انٹرنیشنل پلان پر پورا اترتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہیں، اُن کو موقع دیں گے، چاہتے ہیں کہ شاہین امپروو کریں تاکہ واپس آئیں تو اچھا پرفارم کریں، حارث رؤف انجری کی وجہ سے ہمارے ساتھ ہیں، سلمان مرزا کو حسن علی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ میں سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں، 20 کھلاڑیوں کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرتی ہے، کپتان اور کوچ 20 میں سے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے چیئرمین کو دیتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات