26 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایکس کی سی ای او لنزا یاکارینو عہدے سے مستعفی

ایکس کی سی ای او لنزا یاکارینو عہدے سے مستعفی


— فائل فوٹو 

ایلون مسک کے سب سے زیادہ بھروسہ مند افسران میں شامل ایکس کی سی ای او لنزا یاکارینو نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

لنزا یاکارینو نے ایکس کی سربراہی چھوڑے کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے ایکس میں دو ناقابل یقین سال گزارنے کے بعد سی ای او کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

لنزا یاکارینو نے مزید لکھا کہ جب ایلون مسک اور میں نے ایکس کے لیے ان کے ویژن کے بارے میں بات کی تو میں جان گئی تھی کہ اس کمپنی کے غیر معمولی مشن کو انجام دینے کا یہ بہترین موقع ہوگا اور اس کےلیے میں ایلون مسک کی بےحد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے آزادیٔ اظہارِ رائے کے حق کے تحفظ کی ذمہ داری سونپ کر کمپنی میں بڑی تبدیلی کی کو اسے ایوری تھنگ ایپ میں تبدیل کیا۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

اُنہوں نے لکھا کہ مجھے ایکس کی ٹیم پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے جو تاریخی کاروبار ہم نے مل کر انجام دیا ہے وہ قابل ذکر ہے۔

لنزا یاکارینو کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے صارفین خصوصاً بچوں کی حفاظت کو ترجیح دینے اور مشتہرین کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے، اس ٹیم نے کئی اہم اختراعات سے لے کر پلیٹ فارم پر انتہائی مشہور آوازوں اور مواد کو لانے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ اب بھی مزید بہتری آنا باقی ہے کیونکہ کمپنی ایک نئے دور  میں داخل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے مئی 2023ء میں ایک تجربہ کار ایگزیکیٹو لنز یاکارینو کی خدمات حاصل کی تھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات