وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں کرکٹ ٹرائلز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ٹیسٹ کرکٹر فخر زمان نے شرکت کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت تعلیم، صحت اور اسپورٹس پر کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سال 23 ٹیلنٹ ہنٹ ہونے تھے جس کا آغاز باکسنگ سے ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان سے ٹیلنٹ سامنے آئے، ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز ہم نے کوئٹہ سے کیا ہے۔
رانا مشہود نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ہماری ہاکی کی ٹیم بہتری کی طرف جا رہی ہے، ہم نیشنل یوتھ گیمز کروانے جا رہے ہیں۔