ایران-اسرائیل جنگ کے باوجود جون میں پاکستان کی ایران سے درآمدات جاری رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی ایران سے درآمدات میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا۔
وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جون میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال ایران سے درآمدات میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی 2024ء تا جون 2025ء میں ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔
مالی سال 2023ء سے 2024ء کے دوران ایران سے درآمدات کا حجم ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ایران نے گزشتہ سال دو طرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔