27 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومتعلیم اور صحتانسان کی شخصیت کا ورزش کرنے کی عادت سے کیا تعلق ہے؟

انسان کی شخصیت کا ورزش کرنے کی عادت سے کیا تعلق ہے؟


— فائل فوٹو 

ورزش کی عادت انسان کے شخصیت کے اہم راز افشاں کرتی ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کسی بھی شخص کی ورزش کی عادت سے اس کی شخصیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

محققین نے یہ تحقیق کرنے کے لیے انسان کی شخصیت کے 5 زمروں کا انتخاب کیا۔

اس حوالے سے یو سی ایل کی  ڈاکٹر فلیمینیا رونکا نے کہا کہ ہمیں شخصیت کے خصوصیات اور ورزش کے درمیان کچھ واضح تعلق ملا ہے جو میرے خیال میں اہم ہے کیونکہ ہم ممکنہ طور پر اس علم کا کسی بھی انسان کی خود کو مزید متحرک رکھنے میں مدد کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق ملنسار لوگ قدرتی طور پر زیادہ شدت والی ورزش کی طرف متوجہ ہوتے ہیں جبکہ کسی بھی قسم کے ذہنی دباؤ یا پریشانی میں مبتلا اور تنہائی پسند لوگ زیادہ مشقت والی ورزش کے بجائے ہلکی پھلکی اور آسان ورزش کو ترجیح دیتے ہیں اور ایسے لوگ دورانِ ورزش اپنے دل کی دھڑکن کو بھی ریکارڈ نہیں کرتے۔

تحقیق کے نتائج میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ذمہ دار شخصیت کے حامل لوگ  ایروبک فٹنس کو ترجیح دیتے ہیں اور جسمانی طور زیادہ متحرک رہتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات