27 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاداکارہ کے اسٹائلسٹ کا دعویٰ

اداکارہ کے اسٹائلسٹ کا دعویٰ


— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ حمیرا اصغر کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ 9 ماہ سے غائب تھی۔

اداکارہ حمیرا اصغر علی کے ساتھ ان کے آخری فوٹو شوٹ کے لیے کام کرنے والے اسٹائلسٹ نے اداکارہ سے ہونے والی اپنی آخری بات چیت کے بارے میں پریشان کن تفصیلات سے پردہ اٹھا دیا۔

جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حمیرا اصغر کے ساتھ 2 مرتبہ مختلف فوٹو شوٹس پر کام کیا تھا، پہلا 2023 میں اور دوسرا اکتوبر 2024 میں لیکن 2024 میں ہونے والے فوٹو شوٹ کے بعد اداکارہ اچانک غائب ہو گئیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ حمیرا شوٹ سے کافی خوش تھیں، انہوں نے شوٹ کی تعریف کی، اس حوالے سے ہماری واٹس ایپ پر بات چیت ہوئی لیکن جب تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا وقت آیا اور میری ٹیم نے ان سے ریلیز کی منظوری کے لیے تعاون کی درخواست کی تو سامنے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

حمیرا اصغر 9 ماہ سے غائب تھی: اداکارہ کے اسٹائلسٹ کا دعویٰ

دانش نے بتایا کہ جب درخواست منظور نہیں ہوئی تو ہم نے انہیں کئی بار کال کرنے کی کوشش کی، کوئی جواب نہ ملنے پر ہم نے انہیں واٹس ایپ پر میسج کیا، لیکن پھر بھی کوئی جواب نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے 20 اکتوبر کو پیغام بھیجا تھا، جو انہوں نے نہیں پڑھا، ان کا واٹس ایپ انہیں آخری بار 7 اکتوبر کو آن لائن شو کر رہا ہے۔

اسٹائلسٹ نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ حمیرا کی گمشدگی کی اطلاع کے لیے مختلف پبلیکیشن سے رابطہ کیا تھا لیکن کسی نے اس وقت تعاون نہیں کیا۔ تاہم رواں سال فروری میں صرف 2 مختلف پبلیکیشنز نے حمیرا کی گمشدگی سے متعلق خبر شائع کی تھی لیکن وہ بھی مین اسٹریم میڈیا نہیں تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات