26 C
Lahore
Friday, July 11, 2025
ہومغزہ لہو لہواداکارہ حمیرا کی زندگی کا ایک ان دیکھا گوشہ سامنے آگیا

اداکارہ حمیرا کی زندگی کا ایک ان دیکھا گوشہ سامنے آگیا


حمیرا اصغر علی کی کئی ماپ پرانی گلی سڑی لاش کا پوسٹ مارٹم ہوگیا اور لاہور سے ان کے بھائی بالآخر لاش وصول کرنے پہنچ گئے۔

اداکارہ اور ماڈل حمیرا کی لاش گزشتہ روز کراچی میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 7 برسوں اکیلے کرائے پر رہ رہی تھیں۔

لاش ملنے کی اطلاع پر لاہور میں مقیم ان کے اہل خانہ نے اپنے پہلے ردعمل میں لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تاہم بعد میں پولیس کی درخواست پر اداکارہ کے بھائی اور بہنوئی لاہور سے لاش وصول کرنے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں افسوسناک موت پر دکھ، حیرت اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اداکارہ کی نجی زندگی اور اکیلے رہنے کے فیصلے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

اس دوران حمیرا اصغر کی وہ ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہونا شروع ہوگئیں جس سے ان کی زندگی کا ایک ان دیکھا پہلو سامنے آگیا۔

اداکارہ اور ماڈل حمیرا نرم دل اور حساس طبیعت کی مالک ایک ہمدرد شخصیت تھیں۔بالخصوص اسپیشل بچوں کے ساتھ ان کا رویہ قابل تقلید تھا۔

ایسی ہی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمیرا ایسے بچوں سے اسپتال میں ملاقات کر رہی ہیں۔ اسپیشل بچوں سے کھیل رہی ہیں اور ان سے شفقت سے پیش آرہی ہیں۔

ان ویڈیوز اور تصاویر سے لگتا ہے کہ اسپیشل بچوں کے ساتھ وہ ملاقات کے لیے وہ گاہے بہ گاہے ایسے مراکز کا دورہ کرتی رہتی تھیں۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات