27 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآئی سی سی درجہ بندی، ہیری بروک ٹیسٹ میں دنیا کے نمبر...

آئی سی سی درجہ بندی، ہیری بروک ٹیسٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بن گئے


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایجبسٹن ٹیسٹ میں 158 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے انگلش بیٹر ہیری بروک ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹربن گئے ہیں۔انہوں نے ہم وطن جو وروٹ کو اس اعزاز سے محروم کردیا ۔بدھ کو جاری نئی آئی سی سی رینکنگ میں بروک 18 پوائنٹس کے فرق سے سرفہرست آ گئے ہیں جب کہ جو روٹ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف تین لگاتار سنچریاں بنانے والےبھارتی کپتان شبمن گل چھٹے نمبر پر آگئے ہیں انہوں نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں 269اور 161رنز بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کےکین ولیمسن تیسرے، یشسوی جیسوال چوتھے اور اسٹیو اسمتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمر اکی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔کگیسو ربادا کی دوسری اور پٹ کمنز کی تیسری پوزیشن ،پاکستان کے نعمان علی کی پانچویں پوزیشن ہے۔پرباتھ جےسوریا ایک درجہ بہتر ی کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے ساجد خان اورشاہین آفریدی کی ایک ایک درجہ بہتری، کے بعد19 اور 20 نمبر پر ہیں۔بھارت کے محمد سراج 6 درجہ بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجہ کی پہلی پوزیشن برقرارہےجنوبی افریقا کے ویان مولڈر 12 درجہ چھلانگ کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے مہدی حسن میراز کی دوسری پوزیشن ہے۔مارکو ینیسن ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے اور پٹ کمنز پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔آسی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہےبابراعظم کی دوسری اور روہت شرما کی تیسری پوزیشن ہے۔ سری لنکا کے چریتھ اسالانکا 2 درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔کوشال مینڈس 10 درجہ بہتری کے بعد دسویں نمبر پر ہیں۔ بولروں میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔وانندو ہسارانگا 11 درجہ بہتری کے بعد آٹھویں نمبر پر ہیں۔رویندرا جڈیجہ ایک درجہ تنز لی کے بعد نویں نمبر پرپہنچ گئے شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔پاکستان کا کوئی کھلاٹی ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں شامل نہیں ہے۔ وانندو ہسارانگا 2 درجہ بہتری کے بعد 12 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات