26 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومغزہ لہو لہویوم عاشور کو اغوا کی گئی بچی بازیاب، 3 خواتین گرفتار

یوم عاشور کو اغوا کی گئی بچی بازیاب، 3 خواتین گرفتار



کراچی:

سولجر بازار پولیس نے یوم عاشور کے موقع پر بریٹو روڈ سے اغوا کی گئی بچی کو بحفاظت بازیاب کیا گیا اور 3 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے سولجر بازار پولیس نے بریٹو سے یوم عاشور کے موقع پر اغوا کی جانے والی بچی کو بحفاظت بازیاب کرالیا اور سولجر بازار پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد سید کامل حسین کی مدعیت میں درج کیا تھا۔

پولیس کو مدعی نے بیان دیا تھا کہ وہ حسین ہزارہ گوٹھ کا رہائشی اور رکشا چلاتا ہے، 10 محرم الحرام کو دن 2 بجے کے قریب محرم کے جلوس میں شرکت کے لیے امام بارگاہ بتول زہرہ شاہ خراساں پہنچا اور اپنے 6 بچوں کو اہلیہ کے سپرد کیا جنھیں لے کر وہ خواتین کے لیے بنائی گئی جگہ پر چلی گئیں۔

مدعی نے کہا کہ میں مردوں میں مجلس کے اندر چلا گیا ، رات 10 بجے کے قریب میرے بھائی سعید شاہ نے مجھے فون کر کے بتایا کہ آپ کی بیٹی 5 سالہ ستارہ بی بی لاپتا ہوگئی ہے اور اس کی تلاش کے لیے اعلانات بھی کرائے جبکہ اپنے طور پر اسے بہت تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔

درخواست گزار نے کہا کہ اب میں رپورٹ کرانے آیا ہوں کہ میرا قوی شبہ ہے کہ میری بیٹی کو کوئی نامعلوم شخص یا اشخاص نامعلوم وجوہات کی بنا پر اغوا کر کے لے گئے ہیں، جس پر سولجر بازار پولیس نے دفعہ 364 اے 3 پریوینشن آف ٹریفکنگ ان پرسنز ایکٹ 2018 کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم نے اس حوالے سے بتایا کہ بچی کے لاپتا ہونے کے بعد پولیس نے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر کے بچی کو لے جانے والی خواتین کی شناخت کرلی۔

ان کا کہنا تھا کہ بعدازاں خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر بریگیڈ کے علاقے میں چھاپہ مار کر مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کر کے 3 خواتین کو گرفتار کرلیا جو کہ سی سی ٹی وی میں بھی دکھائی دے رہی تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار خواتین کا گروہ بچوں کو اغوا کر کے فروخت کرتا ہے اور پولیس اس حوالے سے گروہ میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری اور اب تک کی جانے والی وارداتوں کے حوالے سے گرفتار خواتین سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات