27 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومتجارتی خبریںکراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی، نوٹیفیکشن جاری

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی، نوٹیفیکشن جاری


—فائل فوٹو

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 3 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 50 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بجلی صارفین کو ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے بجلی 2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے جبکہ باقی ملک کے لیے مئی 2025ء کی ایڈجسٹمنٹ میں کم کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات