کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے قومی کر کٹ کے نئے ڈومیسٹک ڈھانچے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا کوئی نیا ڈھانچہ سامنے نہیں لائے، ڈومیسٹک کرکٹ کا سابقہ ڈھانچہ ہی چل رہا ہے۔ جس میں16 ریجنز اور 18 ٹیمز ہیں۔ گزشتہ برس بھی یہی ڈھانچہ تھا اور اس سے قبل بھی۔