سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مفاہمت بہتر ہے، مذاکرات میں کوئی نہ کوئی صورت نکل آتی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کیلئے مذاکرات کا راستہ بہتر ہے یا احتجاج کا؟
راولپنڈی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پہلے مزاحمت ہوتی ہے پھر مذاکرات ہوتے ہیں، مفاہمت بہتر ہے، مذاکرات میں کوئی نہ کوئی صورت نکل آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بہتری کی اُمید رکھنی چاہیے، اُمید ہے حالات بہتر ہوں گے۔27ویں آئینی ترمیم اور صدر کی تبدیلی تو آپ سے سن رہا ہوں۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے بھی ایک خط لکھا ہے، جب مشاورت ہوگی تو پتہ چلے گا۔
واضح رہے کہ صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی آج جنگلات اراضی ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔