اپر کوہستان میں زید کھڑ نالے کے قریب آئل ٹینکر مسافر کوچ سے ٹکرا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر کوچ برساتی نالے میں جا گری جس کے باعث 1 شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔