28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںقائداعظم ٹرافی، صرف 8 ٹیمیں شامل کرنے کے فیصلے پر اظہار تشویش

قائداعظم ٹرافی، صرف 8 ٹیمیں شامل کرنے کے فیصلے پر اظہار تشویش


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زونل عہدیداران کا اجلاس صدر ندیم عمر کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں عہدیداران اور زونز کے صدور ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی قائداعظم ٹرافی کے 2025-26کے سیزن میں صرف آٹھ ٹیموں کے شامل کرنے کا فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ عہدیداران نے صدر ندیم عمر سے کہاکہ وہ جلداز جلد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو تحفظات سے آگاہ کریں اور بورڈ کو فیصلے کو نظرثانی پر زور دیں ، کراچی 21 مرتبہ قائداعظم ٹرافی جیتنے والی واحد ایسوسی ایشن ہے ، شہر نے کئی شہرہ آفاق کھلاڑی پیدا کئے ہیں ۔ عہدیداران نے اس امید کا اظہار کیا کہ محسن نقوی تحفظات کا ازالہ کر یںگے ۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ بورڈ چیف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی نیا سسٹم نہیں بنا، قائد اعظم ٹرافی کے 2025-26 کے سیزن میں کراچی کی ٹیم ہوگی ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات