28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفرانسیسی خاتون اول نے پھر صدر میکرون کا ہاتھ نہیں تھاما

فرانسیسی خاتون اول نے پھر صدر میکرون کا ہاتھ نہیں تھاما


فرانس کی خاتون اول نے دورہ برطانیہ کے آغاز پر صدر عمانویل میکرون کا ہاتھ نہ تھام کر جوڑے کے درمیان خلش کی خبروں کو ایک بار پھر تقویت دے دی۔

برطانیہ پہنچنے پر شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا، خاتون اول جہاز سے باہر آئیں تو صدر میکرون نے ہاتھ آگے بڑھایا لیکن انہوں نے ہاتھ پکڑنے سے گریز کیا۔

چند ہی گھنٹوں بعد صدر میکرون اس وقت پھر سرخیوں کی زینت بنے جب بادشاہ چارلس سے ملاقات کے بعد صدر میکرون کا قافلہ ونزر کاسل سے روانہ ہوا تو ایک گاڑی کا دروازہ اور پچھلا حصہ کھلا رہ گیا اور ڈرائیور نے گاڑی دوڑا دی۔

اس دوران گاڑی سے دو بیگ نیچے جاگرے، گاڑی کے پیچھے موجود اہلکار بھاگ کر گاڑی رکوانے کی کوشش کرتا رہا۔

بھیڑچال میں ڈرائیور نے دوسری گاڑی بھی دوڑا دی، یہ نہیں دیکھا کہ اس کی گاڑی کا دروازہ بھی بند نہیں تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات