25 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںعزم و حوصلے کی مثال، قطری شہزادی نے نانگا پربت سر کرلی

عزم و حوصلے کی مثال، قطری شہزادی نے نانگا پربت سر کرلی


کراچی (جنگ نیوز) قطر کی شہزادی شیخہ اسماء الثانی نے پاکستان کی خطرناک ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کر کے خواتین کی طاقت، حوصلے اور عزم کی بھی بھرپور مثال قائم کردی ۔ انہوں نے 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی پر پہنچ کر قطر کا قومی پرچم لہرا دیا۔ نانگا پربت کو دنیا بھر میں قاتل پہاڑ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کارنامے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قطری شہزادی کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطری شہزادی کا یہ کارنامہ قابل تقلید اور متاثر کن ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات