28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومقومی خبریںشوکت یوسفزئی، اسفندیار ولی کو 10 لاکھ کا ہرجانہ دیں، عدالتی حکم

شوکت یوسفزئی، اسفندیار ولی کو 10 لاکھ کا ہرجانہ دیں، عدالتی حکم


پشاور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی کو ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

سیشن کورٹ پشاور نے شوکت یوسفزئی کو حکم دیا کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما اسفندیار ولی کو 10 لاکھ روپے کا ہرجانہ ادا کریں۔

عدالت نے اسفندیار ولی کے شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوکت یوسفزئی نے 26 جولائی 2019ء میں اسفندیار ولی پر پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا۔

اسفندیار ولی نے ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، شوکت یوسفزئی کا مؤقف تھا کہ انہوں نے اعظم سواتی کے بیان کا حوالے دیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات