سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی۔
سعودی ولی عہد اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، مشرقِ وسطیٰ کے خطے کی صورتحال اور تبدیلیوں پر بات چیت کی گئی۔
اس سے قبل ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان اور وزیرِ دفاع خالد بن سلمان سے بھی ملے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عباس عراقچی کی سعودی عرب کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں مفید رہی ہیں۔