زرعی ترقیاتی بینک نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس سے متعلق میڈیا رپورٹ پر وضاحت کی ہے۔
ترجمان زرعی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ جلے ہوئے قرضہ فائلز سے متعلق مؤقف غلط پیش کیا، 2007ء میں محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد مظاہرین نے 27 ہزار 537 قرضہ فائل جلا دی تھیں۔
وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ وقت کے ساتھ جلائی گئی فائلز دوبارہ تیار کی گئیں، اب صرف 5 ہزار 201 باقی رہ گئی ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ باقی جلی ہوئی 5,201 اور گمشدہ 790 فائلز پر قابل وصول رقم 1 اعشاریہ 167 ارب روپے ہے، اوسطاً فی کسان قرضہ صرف 1 اعشاریہ 95 لاکھ روپے ہے، تمام قرضے چھوٹے کسانوں کو دیے گئے تھے۔