سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل زیرِ غور آیا۔
اجلاس میں سینیٹر ثمینہ زہری نے کہا کہ میں نے دیت میں چاندی کا متبادل سونے کو کرنے کا کہا تھا۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ یہ ایسا مسئلہ نہیں جس سے کسی کو نفع نقصان ہو، جو جیسا چل رہا ہے چلنے دیں۔
اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے سوال کیا کہ کیا دیت چاندی سے سونا ہو سکتی ہے؟
چیئرمین اسلامی نظریاتی نے جواب دیا کہ دیت تبدیل ہو سکتی ہے لیکن اس کے لیے ترمیم کرنا پڑے گی۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر چاندی سے سونے میں تبدیل ہو سکتا ہے تو اختلاف کہاں سے آئے گا؟
سینیٹر ضمیر گھومرو نے سوال کیا کہ سونے چاندی کی قیمت سے کتنا فرق آئے گا؟ اس کی تفصیلات منگوائیں۔
بیرسٹر عقیل نے تجویز پیش کی کہ اس پر صرف وزراتِ قانون نہیں وزراتِ داخلہ و ایف بی آر کو بھی بلائیں۔
چیئرمین کمیٹی نے بیرسٹر عقیل کو ہدایت کی کہ آپ اس پر وزارتِ قانون سے حتمی فیصلہ لے لیں، اس پر وزراتِ داخلہ سے بھی رائے لے لیتے ہیں۔
کمیٹی نے آئندہ اجلاس پر وزارتِ داخلہ اور ایف بی آر سے بل پر رائے طلب کر لی۔