28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومانٹرٹینمنٹدوسری شادی پر عمران اشرف کی لب کشائی

دوسری شادی پر عمران اشرف کی لب کشائی


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، اسکرین رائٹر و میزبان عمران اشرف نے اپنی دوسری شادی پر لب کشائی کر دی۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکار نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کھل کر بات کی۔

دورانِ پروگرام حاضرین میں شریک ایک مداح نے بتایا کہ وہ دبئی سے خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کرنے آئی ہیں اور میزبان عمران اشرف سے کچھ پوچھنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے پوچھا کہ آپ دوسری شادی کب کر رہے ہیں کیونکہ ہم آپ کو زندگی میں خوش دیکھنا چاہتے ہیں اور ہمیں یوں لگتا ہے کہ آپ کی زندگی میں کچھ ادھورا پن ہے۔

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں یوں ہی خوش ہوں، تاہم مذکورہ مداح نے اصرار کیا کہ انہیں جلد شادی کرلینی چاہیے جس پر عمران اشرف نے مذاقاً کہا کہ ٹھیک ہے پھر کسی کی تلاش شروع کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب اللّٰہ کے فیصلے ہیں، یہ تب ہوگا جب وہ چاہے گا، لیکن آپ مجھ سے زیادہ میرے بیٹے کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ اداکار و میزبان عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس جوڑی کے ہاں 2020ء میں بیٹے روہم کی پیدائش ہوئی تھی۔

بعد ازاں عمران اشرف اور کرن اشفاق کے درمیان نومبر 2022ء میں طلاق ہوگئی تھی۔

طلاق کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023ء میں کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات