28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومانٹرٹینمنٹخواتین کو اتنا خود مختار بنائیں کہ مردوں پر انحصار نہ کریں:...

خواتین کو اتنا خود مختار بنائیں کہ مردوں پر انحصار نہ کریں: احسان خان


احسن خان — فائل فوٹو

پاکستانی اداکار و میزبان احسان خان نے زور دیا ہے کہ خواتین مردوں پر انحصار کرنے کے بجائے کی خود مختاری بنیں۔

حال ہی میں اداکار نے نجی فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے نوجوانوں جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی جوڑا کم عمر میں شادی کے بندھن میں بندھتا ہے اور دونوں ساتھ ساتھ بڑے ہوتے ہیں ضروری ہے کہ دونوں میں مطابقت ہو، ایسا نہ ہو کہ ایک آگے نکل جائے اور ایک پیچھے رہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر اس طرح کے رشتے میں خواتین تعلیم، کیریئر کے حوالے سے پیچھے رہ جاتی ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ یہی ہمارے والدین کے وقتوں میں بھی ہوا کرتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے سماج میں لڑکیوں کے لیے زیادہ مسائل ہوتے ہیں، کیونکہ انہیں شادی کے بعد دوسرے گھر جانا ہوتا ہے، جہاں کا ماحول بالکل مختلف ہوتا ہے۔ اس لیے خواتین کو زیادہ مضبوط بنانا چاہیے تاکہ وہ دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ خاندنی مسائل سے بھی نمٹ سکھیں۔

اداکار نے کہا کہ میں آج کل کے والدین اپنے بیٹوں کی درست تربیت نہیں کرتے، ان میں سرمایہ کاری نہیں کرتے، ان کی تربیت پر توجہ نہیں دی جاتی۔

احسن خان نے کہا کہ خواتین کو خود مختار بنانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اپنے مذہب سے، ثقافت اور خاندانی اقدار سے دور ہو جائے گی بلکہ ایسی عورت جسے سب چیزوں کا علم ہوگا وہ زیادہ بہتر طریقے سے معاملات سنبھال سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت سی ایسی خواتین دیکھی ہیں جن کی شادی ختم ہوگئی، یا کسی کے شوہر کا انتقال ہوگیا تو انہیں علم ہی کہ انہیں کیا کرنا ہے، مرد کے بغیر کیسے چلنا ہے۔ اس لیے ہمیں عورتوں کو اتنا مضبوط اور خود مختار بنانا چاہیے کہ ان کی مرد کے نہ ہونے کے بعد بھی وہ زندگی باآسانی گزار سکیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات