سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی اور اب درآمد کر رہی ہے۔
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پورے عمل سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس نہیں ملے گا اور ملک کو زرِمبادلہ کا نقصان ہو گا۔
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ یہ سب اس لیے ہوا ہے تاکہ شوگر مل مالکان غریب اور متوسط طبقے کی جیبوں سے مزید 35 ارب روپے ماہانہ نکال سکیں۔