27 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومقومی خبریںجنگ سے قبل بھارتی پورٹ جانیوالا پاکستانی جہاز کہاں ہے؟ تفصیل سامنے...

جنگ سے قبل بھارتی پورٹ جانیوالا پاکستانی جہاز کہاں ہے؟ تفصیل سامنے آ گئی


—فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت کی جنگ سے قبل بھارتی پورٹ کے لیے روانہ ہونے والا پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی ) کا جہاز اومان کی پورٹ پر موجود ہے۔

وزارت میری ٹائم کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت میں جنگ چھڑنے کی وجہ سے اومان پورٹ پر موجود پی این ایس سی کے جہاز پر کارگو محفوظ ہے۔

ذرائع کے مطابق پی این ایس سی انتظامیہ نے پاکستانی جہاز پر بھارتی کارگو غیر معینہ مدت تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی این ایس سی کے مطابق جہاز چارٹر پر ہے، یومیہ بنیاد پر رقم مل رہی ہے۔

دوسری طرف امپورٹر کی جانب سے پاکستانی جہاز کو بھارتی پورٹ لے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع وزارتِ میری ٹائم کے مطابق جہاز 3 مئی کو ملائیشین پورٹ سے بھارت کے لیے روانہ ہوا تھا، جنگ چھڑنے کے بعد کانڈلہ پورٹ جاتے ہوئے جہاز کے کیپٹن ریحان بیگ نے جہاز کا رخ اومان پورٹ کی طرف موڑ دیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات