بھارتی ریاست گجرات میں پل کا ایک حصہ اس وقت گرگیا جب اس پر سے متعدد گاڑیاں گزر رہی تھیں جو دریا میں جا گریں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک دریا سے 10 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور صرف 3 کو بحفاظت نکالا جا سکا ہے۔
امدادی کام اب بھی جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اب تک لاپتا افراد کی تعداد کا بھی معلوم نہیں ہوسکا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دریا بنے پر اس پل میں دراڑیں پر گئی تھیں اور بارش کے بعد سے پل کی حالت مزید خراب تھی۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پُل کی خستہ ھالی سے متعلق متعدد بار شکایتیں جمع کرائی گئیں لیکن کہیں کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔
وزیر اعلیٰ گجرات نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا تاہم بھارت میں کرپشن اور اقربا پروری کے باعث ایسے کسی انکوائری کمیٹی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔