بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جیگوار راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ نے جیگوار لڑاکا طیارہ گرنے کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑاکا طیارہ راجستھان کے ضلع چھرہ میں گرا، واقعے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال بھارتی فضائیہ کا یہ تیسرا جیگوار طیارہ گرا ہے۔ ایک طیارہ مارچ اور ایک طیارہ اپریل میں بھی گر کر تباہ ہوا تھا۔