پاکستان سے برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ جاری کر دیا۔
کراچی سے ذرائع کے مطابق برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پر اسکیننگ مشین اور مسافروں کے سامان کی چیکنگ سمیت دیگر ایوی ایشن سیکیورٹی کے اقدامات کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔
اسلام آباد سے برطانیہ جانے والی پروازوں کے ایوی ایشن سیکیورٹی اقدامات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر سیکیورٹی شاہد قادر برطانوی ٹیم سے معاونت کر رہے ہیں۔
برطانوی ٹیم پی اے اے، اے ایس ایف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز کا بھی ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ کر رہی ہے۔
سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق کل آخری روز برطانوی ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ سے برطانیہ جانے والی پرواز کی جانچ بھی کرے گی۔