27 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومغزہ لہو لہوبجلی صارفین کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں بجلی سستی کردی گئی

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں بجلی سستی کردی گئی



اسلام آباد:

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کردی گئی ہے اور نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی گئی، کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 3پیسے فی یونٹ اور ملک کے دیگر شہروں بجلی50 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے۔ 

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے، جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے-الیکٹرک کے لیے بجلی اپریل 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی اور باقی ملک کے لیے مئی 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

نیپرا نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ کے-الیکٹرک نےاپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جبکہ سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں 10 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات