امریکا نے ایران کی بینکنگ نیٹ ورک پر مزید پابندیاں لگا دیں۔
امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات، ترکیہ، چین اور ہانگ کانگ کی کچھ کمپنیاں بلیک لسٹ کی گئی ہیں۔
ان کمپنیوں پر ایران کے میزائل پروگرامز کی مالی و تیکنیکی معاونت کرنے کے الزامات ہیں۔
امریکی محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی خرید و فروخت سے کروڑوں ڈالرز کا ایران کو فائدہ دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران سے لین دین کرنے والوں پر بھی مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں۔