اسرائیلی وزیراعظم بنجمامن نیتن یاہو نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں دو روز میں دوسری ملاقات کی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات نوے منٹ تک جاری رہی لیکن اختتام پر اعلامیہ جاری نا کیا جاسکا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر واضح پیش رفت نا ہوسکی۔
ملاقات سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین سے تعلقات اچھے ہوگئے، چین تجارتی معاہدے کے معاملے میں بہت منصفانہ رہا۔