28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاحمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات میں پیشرفت، رپورٹ جمع

احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات میں پیشرفت، رپورٹ جمع


—فائل فوٹو

بھارتی ایئرکرافٹ انویسٹی گیشن بیورو نے احمد آباد طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ وزارتِ ہوا بازی کو جمع کروادی۔

احمد آباد میں ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI171 کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (AAIB) نے وزارتِ شہری ہوا بازی اور دیگر متعلقہ اداروں کو پیش کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ابتدائی رپورٹ طیارے سے متعلق معلومات، پرواز کے عملے کی تفصیلات، موسم کی صورتحال، ایئرپورٹ سے متعلق اعداد و شمار، حادثے کی وضاحت اور جاری تحقیقاتی مراحل پر مبنی ہے تاہم، اس رپورٹ میں ابھی تک حادثے کی ممکنہ وجوہات یا حفاظتی سفارشات شامل نہیں کی گئیں۔

ایئر انڈیا کی پرواز AI171 بارہ جون کو سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی لمحوں بعد حادثے کا شکار ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں 260 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں طیارے کے انجن اور ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلی تکنیکی جانچ شامل کی گئی ہے، جو حادثے کی اصل وجوہات جاننے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کو بین الاقوامی ایوی ایشن اداروں جیسے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO)، امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ (NTSB)، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت ICAO کے رکن ممالک میں شامل ہے اور بین الاقوامی ضوابط کے مطابق کسی بھی فضائی حادثے کے 30 دن کے اندر ابتدائی رپورٹ جمع کروانا لازمی ہوتا ہے، جبکہ مکمل تحقیقاتی رپورٹ 12 ماہ کے اندر جاری کی جاتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات