29.1 C
Lahore
Thursday, July 10, 2025
ہومقومی خبریںآزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ، کئی گھر تباہ، مویشی سیلابی...

آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ، کئی گھر تباہ، مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے


—’جیو نیوز‘ گریب

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ضلع جہلم ویلی میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں، ہٹیاں بالا کےعلاقہ گوہر آباد میں کلاؤڈ برسٹ ہونے سے 4 گھر تباہ ہو گئے، جبکہ متعدد مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا، مویشی بھی سیلابی ریلےمیں بہہ گئے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سےمتعدد رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

وادیٔ نیلم، سماہنی، نکیال سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گلگت بلتستان کےضلع دیامر میں بارشوں سےنظام زندگی درہم برہم ہے، چلاس میں متعدد مقامات پر سیلاب سے فصلوں، زرعی زمینوں اور درختوں کو نقصان پہنچا ہے، شہر سمیت دیگر مضافات میں پانی اور بجلی کی سپلائی معطل ہے۔

وادیٔ بابوسر میں بارشوں سے سیلابی صورتِ حال ہے، متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ زیرِ کاشت فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

چترال کےبالائی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے کےباعث ندی نالوں اور دریائے چترال میں شدید طغیانی ہے، بریپ ندی میں طغیانی کے باعث متعدد راستے بند ہیں، گواڑی سمیت کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

جنوبی وزیرستان لوئر میں بارش کےباعث وانا گومل زام روڈ پرلینڈنگ سلائیڈنگ ہوئی ہےجس کے باعث شین کئی و دیگر مقامات پر وانا گومل زام سڑک بند ہو گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ وانا گومل زام روڈ کو کلیئر کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

گجرات، جھنگ، کمالیہ، میاں چنوں، خانیوال، سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، خضدار میں بارش کے باعث مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات