28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومانٹرٹینمنٹگوری سپراٹ اور میں دل میں شادی شدہ ہیں: عامر خان

گوری سپراٹ اور میں دل میں شادی شدہ ہیں: عامر خان


—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ شادی کے منصوبوں کے حوالے سے بات کی ہے۔

سال رواں مارچ میں اپنی 60ویں سالگرہ سے ایک دن قبل عامر خان نے میڈیا کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے اپنے آنے والے پروجیکٹس کے بارے میں سوالات کے جوابات دیے اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں ایک بڑا انکشاف کیا تھا۔

سپر اسٹار نے میڈیا کو اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ سے ملوایا اور بتایا کہ وہ 18 ماہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، اس آفیشل اعلان کے بعد گوری اور عامر کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا، جوڑے نے اس وقت پاپارازیوں کو بھی خوش کر دیا جب وہ تازہ ترین فلم ستارے زمین پر کے پریمیئر کے لیے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے ایک ساتھ آئے، اب اداکار نے اپنے رشتے کے بارے میں ایک خاص اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔

گوری سپراٹ سے ملنے اور ان سے محبت ہونے سے پہلے اداکار عامر خان نے دو بار شادی کی تھی، ان کی پہلی بیوی رینا دتہ تھیں جن سے عامر خان کے 2 بچے ایرا خان اور جنید خان ہیں۔

عامر خان کی دوسری بیوی فلم ساز کرن راؤ تھیں، جو ان کے چھوٹے بیٹے آزاد راؤ خان کی والدہ ہیں۔

کیا اداکار ایک بار پھر شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ بھارتی اخبار سے اس بارے میں بات کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ دیکھیں گوری اور میں ایک دوسرے کے بارے میں واقعی سنجیدہ ہیں اور ہم ایک بہت ہی پُرعزم رشتے میں ہیں اور ہم پارٹنرز ہیں، ساتھ ہیں، شادی ایک ایسی چیز ہے میرا مطلب ہے کہ میں اپنے دل میں پہلے ہی اس سے شادی شدہ ہوں تو چاہے ہم اسے رسمی شکل دیں یا نہیں، یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا فیصلہ ہم وقت کے ساتھ کریں گے۔

فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی کامیابی پر خوش ہیں، اس اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم میں جینیلیا دیش مکھ بھی مرکزی کردار میں ہیں اور یہ 2018ء کی ہسپانوی فلم چیمپیئنز کا آفیشل ریمیک ہے۔

اس فلم میں عامر خان ایک باسکٹ بال کوچ ہیں جنہیں ذہنی طور پر معذور کھلاڑیوں کی ایک ٹیم کو تربیت دینے کا کام سونپا جاتا ہے۔

اس فلم کے بعد اب عامر خان ہندوؤں کی مذہبی داستان مہا بھارت پر مبنی فلموں کی ایک سیریز پر کام شروع کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات