29 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومخاص رپورٹگاڑی کے چالان پر جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا

گاڑی کے چالان پر جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا


— فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بعد ان کے بیٹے جنید صفدر بھی اپنی سیکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کے معترف نکلے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جنید صفدر نے اسٹوری شیئر کرکے ردعمل دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

گاڑی کے چالان پر جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے پنجاب پولیس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب پولیس کے ان لڑکوں کے لیے جنہوں نے کل میری گاڑی کو روکا، میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت سے پوری طرح متاثر ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ چاہے ڈیوٹی پر ہوں یا آف ڈیوٹی، اللّٰہ آپ کو حفظ و امان میں رکھے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ہمراہ سیکیورٹی گاڑی کا ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا تھا، جس پر اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس ٹیم کو شاباش دی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات