27 C
Lahore
Tuesday, July 8, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، ڈبل کیبن کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر کی فوٹیج سامنے آگئی،...

کراچی، ڈبل کیبن کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر کی فوٹیج سامنے آگئی، ظفر عباس کا ڈرائیور گرفتار


کراچی: شہر قائد کے علاقے انچولی کے قریب ڈبل کیبن کی ٹکر سے نوجوانوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا

ایکسپریس نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈبل کیبن سڑک پر غلط سمت (رانگ وے) آرہی ہے اور اسی دوران ڈرائیور تیز رفتاری میں دوسری سڑک پر جانے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سوار گاڑی سے ٹکرائے اور اچھل کر دور فٹ پاتھ پر گرے۔

ویگو کے پیچھے بھی دو سیکیورٹی اہلکار بھی بیٹھے ہوئے تھے جبکہ حادثے کو دیکھ کر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی تاہم واقعے کے بعد سڑک پر دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

ڈبل کیبن گاڑی کے رانگ سائیڈ جانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور مسلح گارڈز سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔

دوسری جانب ضلع وسطی کی پولیس نے جے ڈی سی کے روح رواں ظفر عباس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس کا بیان قلمبند کیا جارہا ہے۔

گزشتہ شب حادثے کے بعد ظفر عباس نے دعویٰ کیا تھا کہ موٹرسائیکل سوار اسپیڈ میں اور بغیر لائٹ کے آرہا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد اُن کا یہ بیان بھی غلط ثابت ہوگیا۔

واقعے کے کچھ دیر بعد ظفر عباس نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں عبدالاحد اور نعیم کو فیڈرل بی ایریا کے نجی اسپتال منتقل کروایا اور پھر انہیں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کروادیا جہاں دونوں کا علاج جاری ہے اور ایک زخمی نوجوان موت و زندگی کی کشمکش میں وینٹی لیٹر پر ہے۔

ظفر عباس نے اعلان کیا ہے کہ وہ زخمیوں کے علاج و معالجے میں آنے والے تمام اخراجات خود ادا کریں گے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات