28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومانٹرٹینمنٹڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش برآمد

ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش برآمد


—تصویر بشکریہ جیو نیوز

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت حمیرا اصغر علی کے نام سے ہوئی ہے جو ماڈل اور اداکارہ تھیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل فلیٹ سے خاتون اداکارہ کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کا آبائی تعلق لاہور سے بتایا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، خاتون نے 2018ء میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور وہ 2024ء سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مالک مکان نے کیس کیا تھا، آج بیلف آیا تودروازہ بند تھا، دروازہ نہ کھلنے پر توڑا گیا تو کمرے میں زمین پر خاتون کی لاش پڑی تھی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ابتدائی طور پر خاتون کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد مزید صورتِ حال واضح ہو گی۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جائے وقوع سے شواہد جمع کرنے کے بعد اسے سیل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر خاتون کی لاش کئی روز پرانی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات