32 C
Lahore
Tuesday, July 8, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستانی کرکٹرز کا ریٹینر شپ بجٹ بڑھا دیا گیا

پاکستانی کرکٹرز کا ریٹینر شپ بجٹ بڑھا دیا گیا



کراچی:

پاکستانی کرکٹرز کا ریٹینر شپ بجٹ بڑھا دیا گیا، اخراجات اب تقریباً 1173.49 ملین ہو جائیں گے، 30 کھلاڑیوں سے معاہدے ہونا ہیں، مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات 34 فیصد کمی سے 450 ملین رہ گئے، 3اسٹیڈیمز میں جاری تعمیراتی کام کیلیے 6 بلین روپے مختص کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کو آئندہ چند روز میں نیا سینٹرل کنٹریکٹ ملنے والا ہے، گزشتہ سال 25کھلاڑیوں سے معاہدے ہوئے تھے، اب ان میں مزید 5 کا اضافہ کر کے تعداد کو 30 تک پہنچا دیا جائے گا، ریٹینر شپ اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد (319 ملین روپے) بڑھ کر تقریباً 1173.49 ملین ہو جائیں گے۔

مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کے اخراجات 34 فیصد کمی سے 450 ملین رہ جائیں گے، گزشتہ برس یہ رقم 684 ملین روپے تھی۔ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں زیر معاہدہ پلیئرز کی تعداد 16 سے بڑھ کر 24 ہو جائے گی، ریٹینر شپ کی رقم 121 فیصد (37.8 ملین ) اضافے سے 69 ملین روپے تک پہنچے گی۔ ویمنز ڈومیسٹک کنٹریکٹس کے اخراجات میں 4 فیصد اضافہ ہوگا، گزشتہ سال ( 35.7 ملین) کے مقابلے میں رقم اب 37.2 ملین روپے ہوگی۔

ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے پی سی بی اضافی 12 فرسٹ کلاس گراؤنڈز کا انتظام سنبھالے گا، گراؤنڈ کی دیکھ بھال اور پچز کی تیاری کے لیے اسٹاف کا بھی تقرر کیا جائے گا، اس پر 9کروڑ36لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ نئی تقرریوں، سالانہ تنخواہوں میں اضافے اور اسٹاف کے دیگر بینیفٹ کیلیے ہیومن ریسورس بجٹ میں 444 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ تفصیلات طے ہونے کے بعد پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا بجٹ بھی تیار کر لیا جائے گا، حالیہ بجٹ میں تقریباً 2.5 بلین روپے سرپلس رکھے گئے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کیلیے 6 بلین روپے مختص ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات