32 C
Lahore
Tuesday, July 8, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ’میں منٹو ہوں‘ میں سجل علی اور آصف رضا میر کو ایک...

’میں منٹو ہوں‘ میں سجل علی اور آصف رضا میر کو ایک ساتھ کاسٹ کیوں کیا گیا؟


— فائل فوٹو

پاکستان کے معروف ہدایت کار ندیم بیگ نے اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی طلاق کے بعد ڈراما سیریل ’میں منٹو ہوں‘ میں سجل علی اور آصف رضا میر کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں ہدایت کار نے ایک انٹرویو کے دوران مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ اس دوران جب ندیم بیگ سے پوچھا گیا کہ ڈراما سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے لیے آصف رضا میر اور سجل علی کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے میں مشکلات پیش آئی؟

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں جو کردار سجل کا ہے وہ خاص طور پر سجل کے لیے ہی لکھا گیا تھا، یہ کردار ایک طالبہ کا ہے اور جو کردار آصف رضا میر کا ہے وہ ان ہی کو ذہن میں رکھ کر لکھا گیا تھا۔

ندیم بیگ نے بتایا کہ شروع میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب ہچکچاہٹ تھی لیکن سجل کے والد کے کردار کے لیے سب سے پہلا نام آصف رضا میر ہی میرے ذہن میں آیا تھا، چنانچہ انہوں نے آصف رضا میر کو فون کیا۔

ہدایت کار نے بتایا کہ جب انہوں نے آصف رضا میر سے کہا کہ ڈرامے میں آپ کو سجل کے والد کا کردار ادا کرنا ہے، تو یہ سننے کے بعد وہ چند لمحوں کے لیے خاموش ہو گئے، پھر جواب دیا کہ میں ایک پروفیشنل اداکار ہوں اور مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ سجل سے بھی اس بارے میں پوچھ لیں۔

ان کے مطابق آصف رضا میر سے بات مکمل کرنے کے بعد ندیم بیگ نے سجل علی سے رابطہ کیا، تو وہ بھی آصف رضا میر کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہو گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب سجل علی سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس کردار کے لیے آصف رضا میر موزوں ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

ہدایت کار نے مزید کہا کہ جب دونوں فنکار پہلے دن سیٹ پر ملے تو شاید پہلے دن کچھ ہچکچاہٹ ہو لیکن جب ان دونوں نے بات چیت شروع کی تو سیٹ پر ہر روز مجھے انہیں ڈاٹنا پڑتا تھا کہ باتیں بند کرکے کام پر دھیان دیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں فنکاروں نے ان اداکاروں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے جو معمولی باتوں پر ایک ساتھ کام کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

ندیم بیگ نے دورانِ انٹرویو اس ڈرامے کی کاسٹ پر بات کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ اس ڈرامے کی کاسٹ بہت بڑی ہے اور زیادہ تر ایسے اداکار شامل ہیں جو اپنے اپنے وقت کے مشہور نام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر اداکار آصف رضا میر کے بیٹے اور اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی 2020ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم کچھ ہی عرصے بعد ان کی علیحدگی سے متعلق خبریں زیر گردش کرنے لگیں۔ پہلی بار 2022ء میں ان کی طلاق کی خبر منظر عام پر آئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات