28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمیلان ایئرپورٹ پر جہاز کے انجن میں پھنس کر ایک شخص ہلاک

میلان ایئرپورٹ پر جہاز کے انجن میں پھنس کر ایک شخص ہلاک


تصویر سوشل میڈیا۔

اٹلی میں سیکیورٹی توڑ کر ایک شخص جہاز کے انجن میں جا گھسا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا۔ 

اٹلی کے تیسرے سب سے زیادہ مصروف میلان برگامو کے ایئرپورٹ پر مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے پیش آنے والے واقعے کے بعد تقریباً دو گھنٹے تک تمام فلائٹس معطل رہیں۔ 

یہ شخص جس کی عمر تقریباً 35 سال اور مقامی رہائشی معلوم ہوتا ہے، بغیر ٹکٹ کے ہوائی اڈے پہنچا اور سیکیورٹی کو توڑتے ہوئے بیگیج ڈلیوری والی جگہ پر ایک سیکیورٹی دروازے سے گزر کر براہِ راست اس جگہ تک پہنچ گیا جہاں ہسپانوی بجٹ ایئر لائن وولوٹیا کا جہاز کھڑا تھا۔ 

بارڈر پولیس کے دو افسر اسکے پیچھے آئے لیکن وہ اس بھاگتے ہوئے شخص کو ٹیک آف کے لیے تیار جہاز کی طرف جانے سے نہ روک سکے۔ 

ایک دوسری پرواز کے مسافر نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے ایک شخص کو حکام سے دور بھاگتے ہوئے دیکھا۔ 

پہلے تو وہ جہاز کے دائیں جانب انجن کے متوازی کودا اور پھر بائیں جانب والے انجن میں گھوم کر چھلانگ لگائی یا انجن کی بہت زیادہ طاقت کے باعث وہ اس میں جاکر پھنس گیا۔ اس کے مطابق میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ اس نے ایسا جان بوجھ کر کیا یا نہیں، یا جہاز کے انجن نے اس کھینچ لیا۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ بالا شخص نہ تو مسافر تھا اور نہ ہی ایئر پورٹ کا ملازم، تاہم بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ شخص اپنی جان لینا چاہتا تھا، ایئر پورٹ کے باہر اپنی گاڑی چھوڑ کر یہ وہاں داخل ہوا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات