28 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومغزہ لہو لہومریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا گاڑی چالان پر رد عمل...

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا گاڑی چالان پر رد عمل سامنے آگیا


گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی سیکیورٹی پر مامور گاڑی کو کالے شیشے لگانے پر چالان کیا گیا، جس پر جنید صفدر نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے پنجاب ٹریفک پولیس کے اقدام کو سراہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے قانون کی بالادستی اور پولیس اہلکاروں کے رویے کی تعریف کی۔

انہوں نے لکھا: “پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے کل میری گاڑی روکی اور چالان کیا، مجھے ان کے پیشہ ورانہ رویے نے بہت متاثر کیا، اللہ آپ لوگوں کی آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی حفاظت فرمائے۔”

 

سوشل میڈیا پر ان کا یہ پیغام عوامی حلقوں میں پذیرائی حاصل کر رہا ہے، جہاں صارفین جنید صفدر کے قانون کی پاسداری کے اعتراف کو ایک مثبت مثال قرار دے رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: لاہور میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے کا چالان

یاد رہے کہ قانون کے مطابق کالے شیشوں والی گاڑیوں پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جاتی ہے، چاہے گاڑی کا تعلق کسی اہم شخصیت سے ہی کیوں نہ ہو۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے بیٹے جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن کو شاباش دی اور ان کے پیشہ ورانہ رویے کی تعریف کی۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات