24 C
Lahore
Tuesday, July 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلندن بم دھماکوں کے 20 سال مکمل ہونے پر دعائیہ تقریب، وزیراعظم...

لندن بم دھماکوں کے 20 سال مکمل ہونے پر دعائیہ تقریب، وزیراعظم کیئر اسٹارمر سمیت رہنماؤں کی شرکت


لندن بم دھماکوں کے 20 سال مکمل ہونے پر مرنے والوں کی یاد میں لندن کے سینٹ پال کیتھڈرل میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے نام لیے جانے کے وقت چرچ کی چھت اور بالکونی سے سفید پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

تقریب میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، میئر لندن صادق خان، سابق وزرائے اعظم ٹونی بلیئر اور تھریسامے سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ 7 جولائی 2005 کو لندن میں ہونے والے کئی دھماکوں میں 52 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات